کوئٹہ دھماکے میں عبدالستار ایدھی کا مجسمہ بھی تباہ
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)امن و انسانیت کی علامت سمجھے جانے والے عبد الستار ایدھی سے منسوب کوئٹہ کے چوک میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایدھی کا مجسمہ بھی تباہ ہو گیا اور مجسمے کے ٹکڑے بکھر گئے۔۔۔
جبکہ چوک کے اطراف نصب سائن بورڈز اور دیگر تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔سماجی حلقوں نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا عبدالستار ایدھی انسانیت، امن اور خدمت کی علامت تھے اور ان کے مجسمے کو نقصان پہنچنا دراصل ان اقدار پر حملہ ہے جن کی وہ نمائندگی کرتے تھے۔