ISPRونٹر انٹرن شپ، طلبہ کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ

ISPRونٹر انٹرن شپ، طلبہ کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ

یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے ، وطن کیلئے جان قربان کرنیوالوں کو خراجِ عقیدت پیش آئی جی ایف سی نارتھ کے ساتھ خصوصی نشست، سکیورٹی صورتحال، چیلنجز پر بریفنگ

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر) آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام 12 جنوری سے ملک بھر میں بھرپور انداز میں جاری، خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبا و طالبات نے اس دوران قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد نوجوانوں کو قومی سلامتی، تاریخ اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا تھا، طلبہ نے قلعہ بالاحصار کی تاریخی، دفاعی اور تہذیبی اہمیت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں، آئی جی ایف سی نارتھ کی  خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، انہوں نے طلبہ کو خطہ کی سکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی اور طلبہ کے سوالات کے تسلی بخش، تفصیلی اور مدلل جواب دیئے ۔شرکا نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھا کر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، طلبہ نے فرنٹیئر کور میوزیم کا دورہ کرکے ایف سی کی تاریخ اور قربانیوں سے آگاہی حاصل کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں