عمران خان سے آج ملاقات کا دن ، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے جس کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنمائوں اور وکلاء کی ملاقات کی فہرست جاری کردی ہے۔
کل پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ جیل جائیں گے ، سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ، سلمان صفدر، علی زمان اور خالد چودھری بھی جیل جائیں گے ۔ اس حوالے سے پارٹی نے ملاقات کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی ہے ،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران بھی اڈیالہ جیل آئیں گے ۔