دہشتگردوں سے روابط ،رئوف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائد
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے دہشتگردوں سے روابط کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران رئوف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے رئوف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائدکردی جس پر ملزموں کی جانب سے صحت جرم سے انکارکیاگیا،عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔