سکھرموٹر وے پرمئی میں کام کا آغاز

سکھرموٹر وے پرمئی میں کام کا آغاز

اسلام آباد (,نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ این ایچ اے سکھر حیدرآباد موٹروے (M-6) پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز مئی میں کردے ۔ انہوں نے کہا کہ سکھر،حیدرآباد اور کراچی موٹرویز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا تاکہ بہتر کارکردگی اور پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 منصوبے کے تمام حصوں پر کام بیک وقت جاری رکھا جائے تاکہ سارا منصوبہ مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو سکے ۔ سیالکوٹ-کھاریاں اور اسلام آباد موٹروے کو اب پہلے سے طے شدہ 4 لین کے بجائے 6 لین پر مشتمل شاہراہ کے طور پر تعمیر کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں