ای سی ایل کیس، سیکرٹری داخلہ طلب

 ای سی ایل کیس، سیکرٹری داخلہ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت 12فروری تک ملتوی کردی ۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔عدالتی حکم کے باوجود سرکاری وکیل نے جواب داخل نہ کرایا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی ۔لاء افسر نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے واضح کیا کہ جواب داخل نہ کرایا گیا تو کیس کا قانون کے مطابق فیصلہ کردیں گے ۔استدعا تھی کہ عدالت انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں