جنرل ہسپتال میں معدہ صاف کرنے والی دوائی نایاب

جنرل ہسپتال میں معدہ صاف کرنے والی دوائی نایاب

رات گئے دو مریض آئے تو واٹس اپ گروپ میں شور پڑنے پر باہر سے منگوائی گئی زہر خورانی والے مریض بہت کم آتے ،میڈیسن کی ایڈوانس پرچیز نہیں کرتے ، ایم ایس

لاہور(سجاد کاظمی سے )لاہور جنرل ہسپتال میں زہر کھانے کے بعد معدہ صاف کرنے والی دوائی نایاب ہوچکی ، دنیا نیوز نے ایمرجنسی کے گروپ سے ڈاکٹر کا وائس میسج اور باہر سے خریدی جانے والی دوائی کے ریکارڈ والی پرچی حاصل کرلی ۔9جنوری کی رات دو مریض گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر ایمرجنسی پہنچے توجنرل ہسپتال کے گروپ میں ایمرجنسی کے ایک ڈاکٹر نے وائس میسج کرتے ہوئے کہا کہ گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر آنے والے مریضوں کے لیے معدہ صاف کرنے والی چار کول بھی موجود نہیں تھی ۔

افسوس اس امر کا ہے کہ رات گئے تک دو مریض ایمرجنسی میں آئے تو چارکول دوائی نایاب تھی ،رات واٹس اپ گروپ میں شور پڑنے کے بعد ایمرجنسی میں ٹیلیفونک لوکل پرچیز کرکے تین مریضوں کی دوائی منگوائی گئی،میڈیکل ماہرین کے مطابق جان بچانے دوائی کا ایمرجنسی میں نایاب ہونا حیرت کی بات ہے جبکہ دوسری جانب ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر فریاد حسین کا کہنا ہے کہ زہر خورانی والے مریض بہت کم آتے ہیں اس لیے میڈیسن کی ایڈوانس پرچیز نہیں کرتے بلکہ فوری دوائی باہر سے منگوا لی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں