اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا فیصلہ

دھرنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات،مکمل علاج تک جاری رہے گا:اپوزیشن قائدین مطالبات تسلیم کرنے میں خدانخواستہ کچھ غلط ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی:اچکزئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مکمل علاج تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی۔ تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق دھرنے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد قائدین کی مشاورت کے دوران ہوا۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آج سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا، مطالبات ہم دھرنے میں رکھیں گے ، ہمارے مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، مطالبات تسلیم کرنے میں خدانخواستہ کچھ غلط ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں