جعلی ڈگر ی نیٹ ورکس، 3لاکھ بھارتی طلبہ بیرونِ ملک تعلیم سے محروم

جعلی ڈگر ی نیٹ ورکس، 3لاکھ بھارتی طلبہ بیرونِ ملک تعلیم سے محروم

طلبہ کی تعداد میں کمی کے بعد مودی کی تعلیمی ،سفارتی پا لیسی پر سوالات اٹھنے لگے پالیسیوں میں بہتری نہ آئی تو طلبہ کیلئے تعلیمی مواقع مزید محدود ہو سکتے ہیں ، ماہرین

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)جعلی ڈگر ی سکینڈل کے بعد بھارت سے بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے لئے جانے والے طلبہ کی تعداد میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے ، جس کے بعد مودی کی تعلیمی و سفارتی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے ۔ ماہرین کے مطابق جعلی ڈگریوں کے نیٹ ورکس اور سفارتی سطح پر کمزور حکمتِ عملی کے باعث بھارتی طلبہ کو مختلف ممالک میں سخت جانچ پڑتال اور پابندیوں کا سامنا ہے ۔بھارتی جریدے کے مطابق گزشتہ تین بر س کے دوران بیرونِ ملک جانے والے بھارتی طلبہ کی تعداد میں 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اخبار ی رپورٹ کے مطابق تین سال میں بیرونِ ملک زیرِ تعلیم بھارتی طلبہ کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار سے کم ہو کر 6 لاکھ 26 ہزار پر آگئی ہے ،تعلیمی ماہرین کا کہناتھا کہ اگر سفارتی وتعلیمی پالیسیوں میں بہتری نہ لائی گئی تو بھارتی طلبہ کیلئے عالمی تعلیمی مواقع مزید محدود ہو سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں