حکومت، انجینئرز، بلڈرز سب حادثات کے جوابدہ:شرجیل میمن

حکومت، انجینئرز، بلڈرز سب حادثات کے جوابدہ:شرجیل میمن

مکان اور پلازہ بنانے کے قوانین موجود، مگر عملدرآمد نہیں ہوتا، سینئر وزیر سندھ بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعاگو، بند اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کا مقصد کیا ہے ، کانفرنس

کراچی (دنیا نیوز)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حادثات میں ذمہ داری کس کی ہے ، حکومت، انجینئرز اور بلڈرز سب جوابدہ ہیں۔کراچی میں ایسوسی ایشن آف کنسلٹنگ انجینئرز پاکستان کے تحت کانفرنس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ تمام نظام ایسا ہو گیا ہے کہ ہم اصل مسئلے پر بات ہی نہیں کرتے ، تمام میڈیا اور ٹی وی چینلز صرف سیاسی موضوعات پر بات کرتے ہیں، غیر نتیجہ خیز مسائل پر نہیں۔ حادثات اور قدرتی آفات میں ذمہ داری کس کی ہوتی ہے ، حکومت، سٹیک ہولڈرز، انجینئرز، بلڈرز سب کی ذمہ داری ہے ، مکان اور پلازہ بنانے کے قوانین موجود ہیں مگر عملدرآمد نہیں ہوتا، تعمیر سے پہلے زمین کی مٹی کا ٹیسٹ لازمی ہے ۔ سانحہ گل پلازہ کے ذمہ داروں کا تعین کمیٹی نے کیا، انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے دعاگو ہوں، ہر بندہ آصف علی زرداری نہیں ہو سکتا، ہفتہ کو اسمبلی نہیں ہوتی، اس دن اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کا مقصد کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں