صوابی انٹرچینج بند ،مریضہ ایمبولینس میں دم توڑ گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کارکنوں کے صوابی انٹرچینج کے مقام پر احتجاج کے دوران موٹر وے کی بندش کے باعث 3 گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسی ہوئی ایمبولینس میں موجود خاتون مریضہ دم توڑ گئی۔۔۔
متوفیہ انور بیگم کا تعلق شیرین کوٹھو نوشہرہ سے تھا ۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے مبینہ طور پر خاتون کے بیٹے اور شوہر پر بدترین تشدد کیا اور مارپیٹ سے ایمبولینس ڈرائیور قادر خان بھی زخمی ہوگیا۔