دنیا میں سب سے زیادہ ہارٹ اٹیک پاکستان میں ہو رہے ،وزیر صحت
ملک کا ہر تیسرا شخص شوگر کا مریض ، شہری اپنی ذمہ داریاں پوری کر یں نوجوانوں سے کہتا ہوں پان کھالو، گٹکا ہرگز نہ کھا ؤ ،یہ کینسر ہے ، مصطفی کمال
اسلام آباد( آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہاہے کہ نوجوانوں سے کہتا ہوں پان کھالو، گٹکا ہرگز نہ کھا ؤ یہ کینسر ہے ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں ہر تیسرے شخص کو شوگر کا مرض لاحق ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ ہارٹ اٹیک پاکستان میں ہو رہے ہیں۔ نوجوان گٹکا کھا کر کینسر سے مررہے ہیں،حکومت کی بے شمار غلطیاں ہیں، لیکن شہریوں کو اپنی ذمہ داریاں بھی پوری کرنا ہوں گی۔ ہر سال ملک میں 60 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں جبکہ صحت کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، کتنے ہسپتال بنائیں۔ بڑھتے امراض پر قابو پانے کے لیے عوامی آگاہی اور احتیاط ضروری ہے ۔