مصطفی آباد :کمسن بچہ ٹوٹی سلیب سے گندے نالے میں گر کر زخمی

 مصطفی آباد :کمسن بچہ ٹوٹی سلیب سے گندے نالے میں گر کر زخمی

6سالہ عبدالرحمن کو موقع پر موجود دکاندار نے فوری نالے سے باہر نکال لیا

 قصور (خبرنگار)مصطفی آباد میں کمسن بچہ ٹوٹی سلیب کے باعث گندے نالے میں گر کر زخمی، موقع پر موجود دکاندار افراد نے فوری باہر نکال لیا، نالے کی صفائی کے دوران میونسپل کمیٹی عملے نے سلیب توڑ دی تھی اور دوبارہ نئی نصب نہیں کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد مین فیروزپور روڈ سے ملحقہ گندے پانی کی نکاسی کے نالے میں 6سالہ بچہ گر کر زخمی ہو گیا، بگو نامہ شخص کا 6 سالہ بیٹا عبدالرحمن اچانک گندے نالے میں گر گیا جسے وہاں موجود دکاندار نے فوری طور پر نالے سے باہر نکال لیا، گندا پانی منہ میں جانے سے بچے کی حالت غیر ہو گئی۔اسے فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔یاد رہے میونسپل کمیٹی کے عملے نے اس گندے نالے کی صفائی کے دوران سلیبز توڑیں تاہم انہیں کور کرنے کیلئے دوبارہ نئی سلیبز نہیں ڈالیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، چند روز قبل مصطفی آباد کے ایک نجی میرج ہال کے نکاسی ہول میں گر کر 3 سال بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں