300افراد کیساتھ 25کروڑ کا فراڈ،متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

300افراد کیساتھ 25کروڑ کا فراڈ،متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

نجی کمپنی کا بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ د ے کر فراڈ،رقم، دستاویزات سمیت فرار ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے افسر خوار کر رہے ،حکام نوٹس لیں،متاثرین

 لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر نجی کمپنی کے مالکان 300 سے زائد افراد کے کروڑوں روپے سمیٹ کر فرار ہو گئے ، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہورکے افسروں کے عدم تعاون پر متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی کمپنی بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر سادہ لوح افراد سے 25 کروڑ روپے لوٹ کر فرارہو گئی جبکہ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور زون متاثرین کی داد رسی کی بجائے انہیں خوار کرنے لگا،متاثرین نے افسروں کے رویہ کیخلاف ایف آئی اے لاہور زون آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے الزام  لگایا کہ ملتان روڈ پر قائم کاریگر ٹریڈ ٹیسٹ اینڈ ٹریننگ سینٹر پر25 کروڑ روپے سے زائد فراڈ ہوا، کمپنی پیسوں کے ساتھ اصل دستاویزات اور پاسپورٹ بھی لے گئی لیکن ایف آئی اے افسر داد رسی کی بجائے خوار کر رہے ہیں ، متاثرین نے مطالبہ کیا کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے رقوم واپس دلائی جائیں اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں