دھرناختم کرنے کی انوکھی روایت قائم

دھرناختم کرنے کی انوکھی روایت قائم

اسلام آباد (سہیل خان) پارلیمنٹ کے احاطے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیا جانے والا یہ پانچواں دھرنا تھا تاہم موجودہ اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا یہ پہلا دھرنا تھا جسے مقررہ مقام کے بجائے ایک اجنبی مقام پر ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

پی ٹی آئی نے اجنبی مقام سے دھرنا ختم کرنے کی نئی انوکھی روایت قائم کردی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے عارضے کے باعث ہسپتال منتقلی کے مطالبے پر 13 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ایوانِ صدر کی سیڑھیوں پر اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی قیادت میں دھرنا دیا گیا۔دھرنے کے دوران ارکان کی جانب سے احتجاج کو ہائی جیک کیے جانے اور قیادت کی عدم دلچسپی کی دبی دبی شکایات سامنے آئیں۔ دھرنا ختم ہونے کا اعلان سنتے ہی ارکان میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی اور وہ اپنی گاڑیوں میں واپس روانہ ہو گئے جبکہ بعض ارکان پارلیمنٹ میں قیادت کے منتظر رہ گئے ۔ ماضی میں مختلف جماعتوں نے دھرنے اسی مقام پر ختم کرنے کا اعلان کیا جہاں وہ دئیے گئے تھے ، تاہم اس بار اعلان کسی اور مقام سے کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں