صاحبزادہ حامد رضا کی قید کے 111دن پی ٹی آئی سے نظر انداز کرنیکا گلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے اتحادی، سنی اتحاد کونسل کے لیڈر صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ نے شدید بحث چھیڑ دی۔
صاحبزادہ حامد رضا کے نام سے ایکس پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں شکایت کی گئی کہ حامد رضا کو جیل میں 111 دن ہو گئے لیکن پی ٹی آئی کا کوئی رہنما ان سے ملاقات کرنے کے لئے جیل نہیں گیا۔ اس پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی اور کئی اطراف سے لوگ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے لگے کہ وہ صرف اپنے بانی کے متعلق سوچتے ہیں ۔