موسم آج سرد اور خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ملک کے بیشترعلاقوں میں آج ہفتہ کو موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 7، سکردو، استور میں منفی 3 اور گوپس میں صفرڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔