نان لسٹڈ کمپنیوں کے فزیکل شیئرز کا خاتمہ، ڈیجیٹل منتقلی لازمی
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اہم ریگولیٹری فیصلہ کرتےوئے نان لسٹڈ کمپنیوں کے فزیکل شیئر سرٹیفکیٹس کو سینٹرل ڈپازٹری سسٹم کے تحت الیکٹرانک فارم میں منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ۔
کمیشن کے مطابق آئندہ نان لسٹڈ کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت یا منتقلی فزیکل فارم میں ممکن نہیں ہوگی اور تمام ٹرانزیکشنز ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انجام دی جائیں گی۔ ایس ای سی پی کے فیصلے کے تحت نان لسٹڈ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رائٹس ایشو، بونس شیئرز، بائی بیک یا کسی بھی قسم کی ٹرانسفر سے قبل اپنے فزیکل شیئرز کو لازمی طور پر الیکٹرانک شکل میں تبدیل کریں۔ اس اقدام سے فزیکل شیئرز سے وابستہ جعلسازی، چوری، گمشدگی اور ریکارڈ میں ردوبدل جیسے خطرات کا خاتمہ ہوگا۔ ایس ای سی پی نے واضح کیا کہ آئندہ تمام شیئر ٹرانزیکشنز سینٹرل ڈپازٹری سسٹم کے ذریعے انجام پائیں گی ۔