سندھ کے 1300سکولوں میں مفت خوراک فراہم کرنیکا اعلان

سندھ کے 1300سکولوں میں مفت خوراک فراہم کرنیکا اعلان

حکومت سند ھ اورامریکی محکمہ زراعت نے 80ملین ڈالر کا منصوبہ شروع کر دیا اگلے 6 سال میں ڈھا ئی لاکھ طلبہ کو کھانا ، راشن مہیا کرینگے ،امریکی قونصل جنرل

 اسلام آباد ( دنیا رپورٹ )حکومت سندھ اور امریکی محکمہ زراعت نے سندھ کے 1300 سکولو ں میں مفت خوراک اور راشن کیلئے 80ملین ڈالر کے منصوبے کا اعلان کر دیا، جس کے تحت 2لاکھ سے زائد طلبہ کو روزانہ تازہ تیار شدہ مفت کھانا اور گھر لے جانے کے لیے راشن دیا جائے گا۔ اس کا مقصد بچوں کی حاضری، داخلہ اور ابتدائی تعلیمی صلاحیتوں میں بہتری لانا ہے ۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمن نے کہا ہمیں فخر ہے کہ امریکی کسان اور زرعی پیداوار فراہم کنندہ پاکستان کے بچوں کی مدد کر رہے ہیں، اگلے چھ سالوں میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد طلبا و طالبات کو کھانا اور راشن مہیا کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں