مودی کا ہندوتوا ایجنڈا، جامعات میں تعلیمی آزادی سلب ہونے لگی

مودی کا ہندوتوا ایجنڈا، جامعات میں تعلیمی آزادی سلب ہونے لگی

بھارت میں داخلی تقسیم ،تعلیمی اداروں میں سنسرشپ معمول بن چکی، دی وائر

  اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)مودی کے انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈے کی وجہ سے بھارتی جامعات میں تعلیمی آزادی پر قدغنیں لگانے کا سلسلہ جا ری ہے ، بھارتی جامعات میں تعلیمی آزادی سلب ہونے لگی۔ بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، نئی دہلی میں منعقدہ کانفرنس پر شدید سیاسی دباؤ دیکھنے کو ملا ۔بھارت میں داخلی تقسیم ،تعلیمی اداروں میں سنسرشپ معمول بن چکی ہے ۔ ماہرین کے مطابق بھارتی جامعات میں آزادیٔ رائے پر پابندی نے مودی کے کھوکھلے جمہوری دعوؤں کو زمین بوس کر دیا ہے ، بھارت کے تعلیمی ادارے علمی گہوارے کے بجائے مودی کی انتہا پسند سرکار کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔، ا قلیتوں کی آواز دبانے کے بعد مودی سرکار اب تعلیمی اداروں اور سکالرز کی آواز دبانے پر عمل پیرا ہے ، یہ رجحان نہ صرف سماجی و سیاسی کشیدگی کو بڑھا رہا ہے بلکہ ملک کے تعلیمی اداروں کی خودمختاری کو بھی متاثر کر رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں