سکھس فار جسٹس کا بورڈ آف پیس کیلئے ایک بلین ڈالرز کا اعلان

سکھس فار جسٹس کا بورڈ آف پیس کیلئے ایک بلین ڈالرز کا اعلان

ہمارا مقصد بورڈ آف پیس کا ممبر بن کر پنجاب کو بھارت سے آزاد کرانا ہے بھارتی پنجاب میں امریکہ کی نگرانی میں ریفرنڈم کروایا جائے ،گرپتوانت سنگھ

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) "امریکہ میں Sikhs For Justice نے اعلان کیا ہے کہ وہ بورڈ آف پیس کے پہلے سرکاری اجلاس کیلئے ایک بلین ڈالرز دے گا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ بھر سے سینکڑوں سکھ برادری کے ارکان واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہوئے تاکہ امن، اتحاد اور سیاسی مطالبات کیلئے آواز بلند کریں، غزہ کی طرح خالصتان کو بھیایک حل طلب سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے سفارتی اور جمہوری حل پر زور دیا جا رہا ہے ۔ ٹرمپ کے سامنے یہ واضح مطالبہ بھی رکھا گیا کہ مودی سے براہِ راست بات کی جائے کہ بھارتی زیر قبضہ پنجاب میں امریکی محکمہ خارجہ کی نگرانی میں آزادی ریفرنڈم کروایا جائے ۔سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتوانت سنگھ پنون نے کہا کہ خالصتان ریفرنڈم کے حامی سکھ نوجوانوں کو مبینہ جعلی مقابلوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ہمارا مقصد بورڈ آف پیس کا ممبر بن کر پنجاب کو بھارت سے آزاد کرانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں