علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا:بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا۔
اس حوالے سے باتیں من گھڑت ہیں۔ بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور سے گزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے جاری بیان میں مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ، ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے ۔