اسحاق ڈار کا آذر ی ہم منصب کو فون قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا لندن میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بئیراموو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور آزربائیجان کے وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاقائی و عالمی صورتحال سمیت واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔فریقین کا باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔