دفاع وطن سب سے مقدم فریضہ

دفاع وطن سب سے مقدم فریضہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وطن کا دفاع کرنا سب سے مقدم فریضہ ہے ، شہدا اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔

چیئرمین زمرد خان نے استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے سویٹ ہومز کے بے سہارا اور یتیم بچوں کے ساتھ افطاری کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ میں سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ افطاری کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا ہمیں اس بابرکت مہینے میں اپنے اردگرد سفید پوش افراد، بے سہارا بچوں کا خیال رکھنا ہے ، رمضان المبارک خوشیاں بانٹنے اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے ۔ گورنر سلیم حیدر نے کہا بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے پر دل افسردہ ہے ، لیفٹیننٹ کرنل گل فراز نے ملکی سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر ہمیں فخر ہے ۔ ہم اپنے شہدا کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں