پیپلزپارٹی وسطی پنجاب شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی

4لاکھ ماہانہ ملتے ہیں،ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں 3لاکھ 90ہزار روپے ادا بجلی بل ادائیگی کیلئے رقم نہیں،انورٹر کیلئے پیسے نہ ہونے پر سولر پلیٹس غیر فعال

لاہور (یاسین ملک سے )پیپلزپارٹی وسطی پنجاب شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی ،پارٹی ذرائع کے مطابق زرداری ہائوس اسلام آباد سے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کو ماہانہ 4 لاکھ روپے ملتے ہیں،چار لاکھ میں سے تین لاکھ نوے ہزار روپے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں چلے جاتے ہیں ،پیپلزسیکرٹریٹ ماڈل ٹائون کا سردیوں میں بجلی کا بل تقربیا سوا لاکھ روپے اور گرمیوں کا بل تین گنا سے بھی زائد آتا ہے ، بجلی کا ہر بل ادا کرنے کے لئے پارٹی کے مخیر رہنمائوں کی منتیں کر نا پڑ تی ہیں،پیپلز سیکر ٹر یٹ ماڈل ٹائون اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ دو سال سے کوئی اضافہ نہ ہوا،پیپلز سیکرٹریٹ میں ایک سال قبل سولر پلیٹس لگائی گئیں مگر انورٹر کے لئے 6 لاکھ روپے نہ ہونے کے باعث منصوبہ روک دیا گیا،پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرو یز اشرف کے ایڈوائز رائو بابر جمیل کی انورٹر لگانے کی ذمہ داری لگائی گئی مگر تاحال پوری نہ ہوئی، پیپلزپارٹی پنجاب ایگزیکٹو کے 50 اراکین اور پنجاب کونسل کے 30 اراکین پارٹی فنڈز دینے سے انکار کر چکے ہیں ،پی ایس ایف، پی وائی او، علما ونگ، ڈاکٹرز ونگ اور خواتین ونگ سمیت دیگرالائیڈ ونگز کے سینکڑوں عہدیداران نے بھی پارٹی فنڈز دینے سے انکار کر دیا ،فی کس سالانہ صرف 36 ہزار روپے پارٹی فنڈز بھی نہیں دئیے جا رہے ،مالی حالت کمزور ہونے کے باعث پارٹی فنکشن کے انعقاد میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ڈپٹی سیکر ٹر ی اطلاعات وسطی پنجاب احسن رضوی نے اپنے موقف میں کہاکہ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کو مالی حالت بالکل ٹھیک ہے ، زیادہ تر خرچہ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ اٹھاتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں