سکاؤٹنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے ، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یوم سکاؤٹس پر اپنے پیغام میں کہا سکاؤٹس نوجوان نسل کی کردار سازی، نظم و ضبط، حب الوطنی اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان میں سکاؤٹنگ کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور ان کی مثبت تربیت کیلئے سکاؤٹنگ جیسے اداروں کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔