لاہور حج کمپلیکس منصوبہ کے بجٹ میں60کروڑ کی کٹوتی
رواں مالی سال 65کروڑ مختص تھے ، کٹوتی کے بعد 4کروڑ 96 لاکھ رہ گئے منصوبے پر تاحال کوئی رقم خرچ نہ ہوئی ،تعمیراتی کام کا آغاز بھی نہیں ہو سکا
اسلام آباد (ایس ایم زمان)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے لاہور میں مجوزہ حج کمپلیکس کے ترقیاتی منصوبے کے لیے رواں مالی سال 2025-2026 کے بجٹ میں 60کروڑ سے زائد کی کٹوتی کر دی گئی ۔دستاویزات کے مطابق منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 65 کروڑ 3 لاکھ 84 ہزار روپے مختص کیے گئے تھے تاہم وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی منظوری کے بعد بجٹ کم کر کے 4 کروڑ 96 لاکھ 15 ہزار روپے کر دیا گیا۔حکام کے مطابق منصوبے پر اب تک کوئی رقم خرچ نہیں ہوئی اور تعمیراتی کام کا آغاز بھی تاحال نہیں ہو سکا۔