سعودی عرب جانیوالی ایئر ہوسٹس سے کراچی ایئرپورٹ پر ممنوعہ اشیا برآمد

سعودی عرب جانیوالی ایئر ہوسٹس سے  کراچی ایئرپورٹ پر ممنوعہ اشیا برآمد

کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے خاتون کریو ممبر سے ممنوعہ اشیا برآمد کرلیں۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاتون سعودی عرب کے لیے ایگزٹ ری انٹری کے ساتھ روانہ ہورہی تھی۔۔۔

 جس سے سگریٹ کے 26 بنڈل، گٹکے کے 9 پیکٹ، تمباکو اور سپاری برآمد کی گئی۔ خاتون غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے کراچی سے ریاض جا رہی تھی،خاتون 2014 سے بطور ایئرہوسٹس خدمات انجام دے رہی ہے اورمسافر کے طور پر سفر کر رہی تھی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ 6 ماہ سے ممنوعہ اشیا کی غیرقانونی ترسیل میں ملوث ہے ۔ خاتون کے مطابق 10 سے 12 دیگر کریو ممبرز بھی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں