اربوں کی بلاجواز کٹوتیوں پرموبائل کمپنیوں کو لیگل نوٹس ارسال

اربوں کی بلاجواز کٹوتیوں پرموبائل کمپنیوں کو لیگل نوٹس ارسال

صارفین کے اربوں روپے 7دن کے اندر واپس کئے جائیں :ایڈووکیٹ یونس نول غیر قانونی کٹوتیوں کا عمل پی ای سی اے (PECA)ایکٹ کے تحت جرم ہے :متن

لاہور (کورٹ رپورٹر )اربوں روپے کی بلاجواز کٹوتیوں پرموبائل کمپنیوں اور ریگولیٹرز کو لیگل نوٹس بھجوادیاگیا،پی ٹی اے ، وزارت آئی ٹی اور تمام موبائل کمپنیوں کے سی ای اوز کوبھیجے گئے لیگل نوٹس میں سپریم کورٹ کے وکیل محمد یونس خان نول نے موقف اپنایا کہ موبائل کمپنیوں نے آٹو ایکٹیویٹڈ سروسز کے نام پر صارفین کے اربوں روپے ہڑپ کئے ، کمپنیوں کی جانب سے غیر قانونی کٹوتیوں کا یہ عمل پی ای سی اے (PECA)ایکٹ کے تحت جرم ہے ،صارفین سے لوٹے گئے اربوں روپے 7 دن کے اندر واپس کئے جائیں ،رقم واپس نہ ہونے کی صورت میں  ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کی جائے گی،موبائل کمپنیوں کے خلاف 30 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائرکیا جائے گا،کٹوتیوں میں ملوث انتظامیہ کے خلاف فوجداری کارروائی کیلئے بھی رجوع کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں