گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسرنوید کامران وفاقی محتسب تعینات

گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسرنوید  کامران وفاقی محتسب تعینات

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)صدر پاکستان نے نوید کامران بلوچ کو وفاقی محتسب کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے، نوید کامران بلوچ 13 ویں کامن کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔

وزارت قانون و انصاف نے ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ نوید کامران بلوچ کی تعیناتی 4سال کیلئے کی گئی ہے ،انکی مدت ملازمت کا آغاز عہدے کا حلف اٹھانے کی تاریخ سے ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں