پرائمری پاس طالبات کی شرح 89 فیصد، پختہ سکولز 96 فیصد

پرائمری پاس طالبات کی شرح 89 فیصد، پختہ سکولز 96 فیصد

غذائی قلت سے بچوں کے قد، وزن میں کمی کے چیلنجز درپیش :وفاقی وزیرتعلیم

 اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ و رانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے سٹیٹکس اینڈ ٹرینڈز رپورٹ 2023-24 جاری کر دی جس کے مطابق 96فیصد سکولوں میں پختہ عمارتیں، 92فیصد میں بیت الخلا اور 82 فیصد میں پینے کا صاف پانی دستیاب ہے، غذائی قلت سے بچوں کے قد اور وزن میں کمی جیسے چیلنجز سامنے آ ئے ۔جمعرات کو پی آئی ای میں گرلز ایجوکیشن سٹیٹکس اینڈ ٹرینڈز رپورٹ کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی ۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات وقت کی ضرورت ہے ۔وزیر مملکت تعلیم وجیہہ قمر نے کہا سامنے آنے والی کامیابیاں اور چیلنجز ہمارے لئے ایک نئی راہ متعین کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں