کیجریوال کیس، بھارتی تحقیقاتی اداروں کی غیرجانبداری پر نئی بحث

کیجریوال کیس، بھارتی تحقیقاتی اداروں کی غیرجانبداری پر نئی بحث

اسلام آباد(اے پی پی)بھارت میں عام آدمی پارٹی کے بانی اور دہلی کے تین بار وزیر اعلیٰ رہنے والے اروندکیجریوال کے کیس نے بھارتی تحقیقاتی ادارں کی غیرجانبداری پر ایک نئی بحث کوجنم دیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایماپر ایک تحقیقاتی ایجنسی نے ایک بے گناہ شخص کو بدعنوانی کے ایک جھوٹے کیس میں پھنسادیا۔27 فروری 2026 کو دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے سی بی آئی کے اہم کرپشن کیس میں ثبوت نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں اور دیگر ملزموں کو بری کر دیا۔یہ فیصلہ انکی پارٹی کے اس موقف کو تقویت پہنچاتا ہے کہ مرکزی ایجنسیوں کو بی جے پی نے حزب اختلاف کی قیادت کو کمزور کرنے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے 2025 میں عام آدمی پارٹی کو انتخابات میں شدید دھچکا لگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں