پاکستان ، آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے

پاکستان ، آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے

آئی ایم ایف نے حکومت سے ریونیو شارٹ فال پر رپورٹ طلب کرلی :نجی ٹی وی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان (آج)پیرکو اسلام آباد میں اقتصادی جائزہ مذاکرات ہوں گے ، آئی ایم ایف نے حکومت سے ریونیو شارٹ فال پر رپورٹ طلب کرلی جبکہ ایف بی آر مذاکرات میں آئی ایم ایف کو ٹیکس محاصل پر رپورٹ پیش کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ٹیکس ریونیو میں 329ارب  روپے کی کمی آئی، آئی ایم ایف کو سیلزٹیکس، انکم ٹیکس سمیت محاصل میں کمی کی وجوہات بتائی جائیں گی۔ آئی ایم ایف ٹیم تیسرے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کے دورے پر ہے ۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال اصل ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا،ف بعدازاں ٹیکس ہدف میں 152 ارب کمی کرکے 13 ہزار 979 ارب کر دیا گیا، ایف بی آر موجودہ مالی سال کے پہلے 8ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل نہ کرسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں