اہلِ تشیع علما کی ملاقات،آ پکے ساتھ احتجاج کیلئے تیار ہوں:محسن نقوی

 اہلِ تشیع علما کی ملاقات،آ پکے ساتھ احتجاج کیلئے تیار ہوں:محسن نقوی

حملوں پر ہر پاکستانی رنجیدہ ، ہم سب ایک ، دشمن تقسیم کرنیکی سازش کر رہا ، گفتگو

 اسلام آباد(دنیا نیوز ، ایجنسیاں )ایران پر امر یکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد اہلِ تشیع کے جید علمائے کرام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی ، ملاقات میں ایران کی صورتحال، قومی یکجہتی اور احتجاج کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملوں پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے ،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر مسلمان کا غم و غصہ بجا ہے ،میں اور پوری حکومت آپ کے ساتھ ہیں ،آپ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کے لئے تیار ہوں ،ہم سب ایک ہیں دشمن ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے ،ہم نے قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرانا ہے ، علمائے کرام نے مشکل وقت میں ہمیشہ قوم کی رہنمائی کی ،مظاہرین صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن احتجاج کریں اور اس ضمن میں علمائے کرام مظاہرین کی رہنمائی کریں ، قومی اتحاد، یکجہتی، ہوش مندی اور استحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے ،علمائے کرام نے وزیر داخلہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ،علمائے کرام نے کہا کہ یہ انتہائی بڑا سانحہ ہے ، مگر ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،ملاقات کرنے والے علمائے کرام میں علامہ مطاہر، علامہ عارف وحیدی، سید وزیر کاظمی، سید احمد نقوی، عمران علی حیدری، سید بشارت حسین امامی، وجیدالحسن کاظمی، عابد حسین، امجد علوی اور سید زاہد حسین کاظمی شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں