پشاور میں آٹاپھر مہنگا،20کلو کاتھیلا 2700روپے کاہوگیا

پشاور میں آٹاپھر مہنگا،20کلو کاتھیلا 2700روپے کاہوگیا

پشاور(آئی این پی )پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کا 20کلو تھیلا 2400روپے سے بڑھ کر 2500روپے جبکہ فائن آٹے کا 20کلو تھیلا 2600سے بڑھ کر 2700روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔

 ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھا ئو آ رہا ہے ، جس کی وجہ سے مارکیٹ متاثر ہو رہی ہے ۔ قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کو مزید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں