اسرائیل میں بہت تباہی ، نیتن دوسرے ملک میں جاچھپا :مشاہدحسین

اسرائیل میں بہت تباہی ، نیتن دوسرے ملک میں جاچھپا :مشاہدحسین

جنگ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ، ٹرمپ یہاں سے نکلنا چاہتا ہے ایران نے رجیم سروائیول کر دکھایا : ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘، گفتگو

لاہور (دنیا نیوز )سینئر سیاستدان سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران میں جنگ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ، ٹرمپ یہاں سے نکلنا چاہتا ہے ،لیکن اب کنجی ایران کے ہاتھ میں ہے ،وہی فیصلہ کریگا جنگ کس طرح اور کیسے ختم کی جائے ، ٹرمپ کو اسرائیلی لابی نے یہاں پھنسا دیا ، ایران نے رجیم سروائیول کر کے دکھا دیا ،امریکی حلیفوں کی چیخیں نکل گئیں ۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘دنیا مہر بخاری کے ساتھ ’’میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اندر سے خبریں نہیں آ رہیں ، وہاں بہت تباہی ہو ئی لیکن وہ بتا نہیں رہے ، نیتن یاہواب اسرائیل میں موجود ہی نہیں ،وہ کسی اور ملک میں جا چھپا ہے ،دس دنوں سے اسرائیلی شہری بنکرز میں سو رہے ہیں ، انہوں نے بیڈ روم چھوڑ رکھے ہیں ۔ مشاہد حسین نے مزید کہا کہ امریکا واحد ملک ہے جس نے ایٹم بم استعمال کیا وہ بھی ایشیا ئی ملک پر ،یہ فاشسٹ ہیں، یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں ، دیکھنا یہ ہے وہ یہاں کس حد تک جاتا ہے ، پھر اگر ایسا ہوتا ہے تو ایران بھی ڈرٹی بم استعمال کرے گا، ایران اور سعودی عرب کے بیک ڈور رابطے شروع ہو چکے ، امریکا یہ جنگ جیت ہی نہیں سکتا ، چین اس جنگ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں