تہرے قتل کے ملزموں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے :آئینی عدالت
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) وفاقی آئینی عدا لت نے تہرے قتل کیس میں ریمارکس دیئے کہ تین افراد کے قتل کے ملزمان کو عدالت تحفظ فراہم نہیں کر سکتی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دوران سماعت نشاندہی کی کہ مقدمے میں بعض ملزمان مفرور ہیں۔ عدالت نے وکیل کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ ادھر جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نے دکان متاثرین کیس میں نیب اور پراسیکیوٹر پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزم یوسف احد کو آئندہ سماعت تک عبوری ضمانت دے دی۔