قائمہ کمیٹی اطلاعات ،موشن پکچر ترمیمی بل متفقہ طور پرمنظور

قائمہ کمیٹی اطلاعات ،موشن پکچر ترمیمی بل متفقہ طور پرمنظور

پیکا کے تحت ایف آئی آر کے اندراج کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کرنیکا فیصلہ

 اسلام آباد (نامہ نگار) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں موشن پکچر (ترمیمی) بل 2024 متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، جبکہ پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس چیئرمین سینیٹر سرمد علی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سیکر ٹر ی اطلاعات نے بریفنگ دیتےہوئے بتایا کہ بل میں کمیٹی کی پانچوں سفارشات شامل کر دی گئی ہیں ،اجلاس میں سینیٹر محمد عبدالقدیر کی جانب سے پیش پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) بل 2025 پر بھی غور کیا گیا، تاہم اس معاملے کو وزارت خزانہ اور وزارت قانون سے مزید مشاورت تک مؤخر کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں