سکھر جیل میں قید سابق ایم این اے علی وزیرکو رہا کرنے کاحکم

سکھر جیل میں قید سابق ایم این اے علی وزیرکو رہا کرنے کاحکم

حیدر آباد (بیورو رپورٹ )سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے خیبرپختونخوا کے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی سکھر جیل سے رہائی کا حکم دے دیا۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علی وزیر کو ناحق سکھر جیل میں قید رکھا گیا ہے ۔سابق ایم این اے علی وزیر پشتونوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے تھے ۔علی وزیر کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے اور وہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیس میں سکھر جیل میں قید کاٹ رہے تھے ۔عدالت نے علی وزیر کو سکھر جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں