پنجاب :غیر قانونی اسلحہ کیسز کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ
پنجاب حکومت خصوصی عدالتوں کیلئے چیف جسٹس ہائیکورٹ سے مشاورت کریگی عدالتیں اسلحہ کیسز کا ٹرائل 45دن میں مکمل کرنیکی پابند ،سماعت روزانہ ہو گی
لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے ہر ضلع میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق یہ عدالتیں اسلحہ کیسز کا ٹرائل 45 دن میں مکمل کرنے کی پابند ہوں گی،خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے پنجاب حکومت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کرے گی، ہر عدالت میں سیشن یا ایڈیشنل سیشن جج کو پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کیا جائے گا،ناجائز اسلحہ کے مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ، دو دن سے زیادہ التوا ء نہیں دیا جائے گا، اگر ملزم یا وکیل پیش نہ ہو تو عدالت سرکاری خرچ پر وکیل مقرر کر کے ٹرائل جاری رکھے گی۔خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جاسکے گی۔