وفاقی وزارتوں میں افسران کو اے پی این ڈیوائسز فراہم کرنیکا فیصلہ

وفاقی وزارتوں میں افسران کو اے پی این ڈیوائسز فراہم کرنیکا فیصلہ

کابینہ ڈویژن کی وزارت آئی ٹی کو چار روز میں ڈیوائسز فراہم کرنے کی ہدایت ڈیوائسز کے ذریعے ای آفس تک رسائی ممکن ، عام انٹرنیٹ استعمال نہیں ہوگا

اسلام آباد (وقائع نگار )وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں میں افسران کو خصوصی اے پی این (APN)ڈیوائسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ، اس  سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو چار روز کے اندر وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو اے پی این ڈیوائسز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ،اے پی این ڈیوائسز کی فراہمی کی ذمہ داری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو سونپی گئی ہے ، کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اے پی این ڈیوائسز کی فراہمی کے لئے نامزد افسران کی فہرست جلد از جلد وزارت آئی ٹی کو ارسال کریں ۔حکام کے مطابق یہ ڈیوائسز انٹرنیٹ ڈونگل کی طرز پر کام کریں گی، تاہم ان کے ذریعے صرف ای آفس سسٹم تک رسائی ممکن ہوگی اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عام انٹرنیٹ استعمال نہیں کیا جا سکے گا ، یہ سہولت صرف ان مخصوص افسران کو فراہم کی جائے گی جنہیں وفاقی سیکرٹریز اور پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز کی جانب سے نامزد کیا جائے گا۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے کام کی نوعیت اور ضرورت کے مطابق ڈیوائسز کی تعداد اور افسران کے نام فوری طور پر وزارت آئی ٹی کو بھجوا دیں تاکہ منصوبے کو بروقت مکمل کیا جا سکے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں