دہشتگردی ختم نہیں ہوئی،جنگ جاری رہے گی:خواجہ آصف
دہشتگردی کی پشت پناہی کرنیوالی افغان حکومت کیساتھ عید پر سیز فائر ہے ہم شہدا کی قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کیخلاف جیت رہے :وزیر دفاع
سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والی افغان حکومت کیساتھ عید کے موقع پر سیز فائر ہے ۔ دہشتگردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ،اس کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ عید کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاہمیں اپنے شہدا کو یاد رکھنا چاہیے ۔ دہشتگردی کیخلاف ہم شہدا کی قربانیوں کی بدولت جیت رہے ہیں۔ اس موقع پر غزہ اور سوڈان کے مسلمانوں کو یاد رکھا جائے ، چاہتے ہیں کہ ہمارے عرب بھائیوں کے خوش اسلوبی سے معاملات طے پائیں اور تفرقے ختم ہوں۔خواجہ آصف نے کہا جنگ سے اسلام دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے ، اتحاد کی ضرورت ہے۔