سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جعلی پاسپورٹ پربیرون ملک جانے والا مسافرآف لوڈ
اسلام آباد(اے پی پی)ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ کے بہانے کینیڈین پاسپورٹ پر غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔۔۔
مسافر جنید علی جو بظاہر عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہا تھا کو شک گزرنے پر روک کرتلاشی لی گئی تو اس کے سامان میں موجود ایک ڈائری کے خفیہ حصے سے کینیڈین پاسپورٹ اور بینک کارڈ برآمد ہوئے ۔ ملزم جنید علی سیالکوٹ کا رہائشی ہے اور ایک افغان شہری کے کینیڈین پاسپورٹ کو استعمال کر کے کینیڈا داخل ہونا چاہتا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ ایجنٹوں کے ساتھ 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے عوض اسے کینیڈا پہنچانے کا سودا طے پایا تھا۔