پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار : دفتر خارجہ

پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار : دفتر خارجہ

ایران امریکا مذاکرات پر فی الحال بات نہیں کرسکتا:ترجمان طاہر اندرابی جنگ خاتمے کیلئے فریقین راضی ہوں تو مذاکرات کی میزبانی کرسکتے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور امریکا کے مذاکرات کے پاکستان میں ہونے سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا جواب آگیا۔ صحافی نے ترجمان دفتر خارجہ سے سوال کیا کہ کیا ایران امریکا مذاکرات پاکستان میں ہو رہے ہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس پر فی الحال بات نہیں کرسکتا، فریقین نے اتفاق کیا تو پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے سی این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگر جنگ کے خاتمے کے لیے فریق راضی ہوں تو مذاکرات کی میزبانی کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں