عید تعطیلات کے بعد دفاتر میں حاضری کم، تجارتی مراکز اور ہوٹلز تاحال بند
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)عید کی سرکاری تعطیلات ختم ہونے کے بعدشہر اقتدارمیں سرکاری و نجی دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی۔۔۔
لوگ عید کے بعد پہلے دن ایک دوسرے سے عید ملتے رہے تاہم تجارتی مراکزمیں ہو کا عالم رہا اور بیشتر تجارتی مراکز بند رہے ، ہوٹلز اورڈھابے بھی تاحال بند ہونے سے شہراقتدار میں گہماگہمی دکھائی نہیں دے رہی۔