سمجھ نہیں آتی سیشن جج کیوں شناختی کارڈ بلاک کر دیتے :چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
مجھے حیرت ہے سیشن ججز اتنا بڑا آرڈر کیسے کر دیتے ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل معاونت کریں :جسٹس سرفراز ڈوگر
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر نے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف کیس میں سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کے شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر حیرت کا اظہار کر دیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا یہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن ججز لوگوں کے شناختی کارڈ کیسے بلاک کر دیتے ہیں، مجھے تو حیرت ہے اتنا بڑا آرڈر سیشن ججز کیسے کر دیتے ہیں، سمجھ نہیں آتی سیشن جج کیوں شناختی کارڈ بلاک کر دیتے ہیں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل صاحب یہ سیشن ججز کیسے شناختی کارڈ بلاک کر رہے ہیں، اس معاملے پر عدالت کی معاونت کریں۔ عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔