اے ڈی بی پاکستان کو 15 سال کیلئے رعایتی قرض فراہم کریگا
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)ایشیائی ترقیاتی بینک ماحولیاتی چیلنجز اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے پاکستان کو 15 سال کی مدت کے لیے رعایتی قرضہ فراہم کرے گا اور تین سال کا گریس پیریڈ شامل ہوگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کیے جانے والے اس قرض کے تحت 280 ارب روپے کلائمیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر خرچ کیے جائیں گے جن میں سیلاب سے بچا ئو، زرعی ترقی، غذائی تحفظ اور دیہی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔