وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو نوبل انعام،خراج تحسین کی قرارداد یں جمع

وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو نوبل انعام،خراج تحسین کی قرارداد یں جمع

قیادت نے خطے میں امن کی راہ ہموار کی:چیف وہپ(ن )لیگ پنجاب اسمبلی حکومت پاکستان کی حکمت عملی کی مکمل تائید کرتے ہیں :شعیب صدیقی،سارہ احمد

لاہور (سیاسی نمائندہ، این این آئی)پنجاب اسمبلی میں پاکستانی قیادت کی نوبل امن انعام کی نامزدگی اور خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق 3قراردادیں جمع کرا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی قرارداد میں وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عاصم منیر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کرتے ہوئے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قیادت کی بروقت اور مو ثر سفارت کاری کے نتیجے میں خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی ، پنجاب اسمبلی پاکستانی قیادت کی بروقت اور موثر سفارت کاری کو سراہتی ہے۔

دریں اثنا استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے ایران امریکا جنگ بندی پر بطور ثالث پاکستان کو بھر پور خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد جمع کرائی ، قرار داد کے متن میں کہاہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں نے دنیا کو بڑے انسانی اور معاشی المیے سے بچالیا ،حکومت پاکستان کی حکمت عملی کی مکمل تائید کرتے ہیں ، قرارداد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں ایک اور قرارداد میں ممبر صوبائی اسمبلی سارہ احمد نے وزیر اعظم اور سربراہ پاک فوج کی دانشمندانہ قیادت، بروقت سفارتکاری کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان مستقبل میں بھی عالمی امن و سلامتی کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں