کرپشن پرمحکمہ خوراک کے 4 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو سزائیں

کرپشن پرمحکمہ خوراک کے 4 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو سزائیں

ایک افسربرطرف، دیگر کی5 سالہ سروس ضبط،انکریمنٹ روک دی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب کی کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد شروع ،سیکرٹری فوڈ سیفٹی پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کی محکمہ خوراک کے 4 افسروں کیخلاف کارروائی ،رحیم یار خان، بہاولنگر، خوشاب اور بہاولپور کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو خورد برد اور گندم سمگلنگ کے الزامات ثابت ہونے پر سزائیں دیدیں،ایک افسر ملازمت سے برطرف، دیگر کی5 سالہ سروس ضبط اور ایک سال کیلئے انکریمنٹ روکنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔افسران اوپن ایریا سے گندم کا اجرا نہ کرنے اور فلور ملز سے ملی بھگت میں ملوث تھے ۔ ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا ہے کہ سرکاری وسائل میں خیانت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،محکمہ خوراک میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں