بگڑتی ہوئی صحت پراظہار تشویش
لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر اعجاز چودھری کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جاری بیان میں کہاگیاہے کہ تازہ طبی معائنے کے مطابق ان کے گردوں کی بیماری خطرناک حد تک بڑھ کر سٹیج تھری تک پہنچ چکی ہے جبکہ ماہر ڈاکٹرز واضح کر چکے ہیں کہ ان کا مو ثر علاج جیل کے ماحول میں ممکن نہیں، تحریک انصاف ریاستی اداروں اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ کوٹ لکھپت میں قید بزرگ اور بیمار سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کے کیسز پر جلد فیصلے کیے جائیں۔پی ٹی آئی واضح کرتی ہے کہ یہ مطالبہ کسی رعایت کا نہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق اور انصاف کی فراہمی کا ہے۔